1 مارچ 2015 - 06:11
داعش کے ہاتھوں ترکمن باشندوں کا اغوا

عراق میں داعش تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے ساڑھے چار سو ترکمن باشندوں کو اغوا کرلیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں ترکمن نژاد باشندوں کو قومیت کی بناپر داعش دہشتگرد گروہ کی جانب سے بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا گیا ہے- عراق میں تلعفر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ترکمن شیعہ مسلمان، آباد ہیں اور موصل پر داعش دہشتگرد گروہ کے قبضے کے بعد ان پر بارہا داعش دہشتگرد گروہ کے حملے ہوتے رہے ہیں- ان علاقوں کے عوام کے غیر مسلح ہونے کی بناپر داعش تکفیری دہشتگرد گروہ نے تلعفر اور اس کے اطراف کے علاقوں پر قبضہ کرکے انتہائي وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے- بتایا جاتا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشتگرد عناصر نے ترکمن شیعہ آبادی کے علاقوں میں داخل ہوکر سینکڑوں افراد کو اغوا کرلیا ہے- بتایا جاتا ہے کہ تلعفر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کوئی ساڑھے چار سو افراد اس وقت بھی داعش کے قید میں ہیں جن میں پچاس خواتین اور ستّر بچّے بھی شامل ہیں- بعض ذرائع نے داعش کی قید میں موجود ترکمن باشندوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب بتائی ہے-

.......

/169